ایمن خان، منیب بٹ نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی

ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

ایمن خان، منیب بٹ نے شادی کی تیسری سالگرہ منائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے گزشتہ روز شادی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی، اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ایک دوسرے کو ’ویڈنگ اینیورسری‘ کی مبارباد دی۔

(جاری ہے)

ایمن خان نے منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو اپنا واحد پیار قرار دیا۔دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شادی کی ایک خوبصورت تصویری شیئر ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں منیب بٹ کا ایمن خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی شدہ زندگی کے خوبصورت 3 سال، الحمدللّٰہ۔اس خوبصورت جوڑی کو مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے بھی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جبکہ اِن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں