شازیہ منظور کی بھارتی گلوکار کیساتھ ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستانی معروف سینئر گلوکارہ شازیہ منظور کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ گانے دینے والے گلوکارہ شازیہ منظور کو دیکھے عرصہ بیت گیا تھا جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی شازیہ منظور کی اب نئی ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو خوش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شازیہ منظور کے فین اِن ویڈیوز سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو دیکھ کر اٴْن کے پرانے گانوں کی کمنٹ باکس میں یادیں بھی تازہ کر رہے ہیں۔شازیہ منظور کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھارتی گلوکار گیری سندھو کے ساتھ گانا گا رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک فراری گاڑی کے سامنے کھڑے ہو کر ٹک ٹاک ویڈیو میں مداحوں کو گانا سنا رہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں