یوفون خیبرپختونخوا فٹبال ٹورنامنٹ بھرپور جوش و خروش سے جاری، مزید 9 شہروں میں کوالیفائر رائونڈ کا مرحلہ اختتام پذیر
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:37
(جاری ہے)
کوالیفائر رائونڈ کے بعد سٹی چیمپیئنز ٹیموں کے اپنے ریجنز میں ایلی منیٹر راؤنڈ منعقد ہوگااور ہر ریجن سے دو ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سپر آٹھ مرحلہ کا حصہ بنیں گی جو 18 نومبر سے پشاور کے طہماس خان فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
شہر کی سطح پر سوات میں مٹہ الیون ایف سی نے اسٹار الیون ایف سی کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ مقابلے میں شکست دی۔ یہ میچ مٹہ کینٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں مٹہ الیون ایف سی نے تمام پانچوں پنالٹیز سے گول کرکے سوات کے سٹی ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کرک میں لتمبر اکیڈمی ایف سی اور لتمبر کمبائنڈ ایف سی کے درمیان لتمبر اسٹیڈیم میں سخت مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک گول اسکور کیا تاہم لتمبر اکیڈمی نے چار پنالٹیز پر گول اسکور کرکے کرک کے سٹی ٹائٹل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لتمبر اکیڈمی کے وسیم اور لتمبر کمبائنڈ کے جدید نے اپنی ٹیم کے لئے ایک ایک گول کیا۔ اسی طرح کوہاٹ میں ڈی ایف اے ریڈ ایف سی اور ڈی ایف اے گرین ایف سی کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کے 40 ویں منٹ میں ڈی ایف اے گرین کے شاہ رخ نے پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی تاہم ڈی ایف اے ریڈ کے حارث نے 47 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا ۔ اس میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سامنے آیا جس میں ڈی ایف اے گرین نے 5 پنالٹیز پر گول کرکے کوہاٹ کا سٹی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اسی طرح ایف سی گراؤنڈ چکدرہ میں سٹی کوالیفائر کا میچ دیر ٹائیگرز ایف سی اور چکدرہ جونیئرز ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جسے دیر ٹائیگرز ایف سی نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔ مزرغفار نے اپنی ٹیم کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں فیصلہ ساز کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ شیر علی اور حیدر نے بھی اسکور کیا جبکہ چکدرہ جونیئرز کا واحد گول سیف اللہ نے اسکور کیا۔ بونیر میں بونیر اسٹار ایف سی اور بونیر مارخور کے درمیان گدیزی گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا جسے بونیر ایف سی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ میچ کا واحد گول الیاس نے اسکور کیا۔ ہنگو سٹی ٹائٹل کے مقابلے کے لئے ہنگو الیون اور تھل الیون کے درمیان ہنگو کمپلیکس میں میچ کھیلا گیا جسے ہنگو الیون نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے نوید اور اسرار نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایلی منیٹر راؤنڈ تک پہنچا یا۔ اسی طرح چارسدہ کے ولی خان کمپلیکس میں شاہ ایف سی نے ولی خان اکیڈمی ایف سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حسین شاہ اور منور نے گول اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی طرح نوشہرہ میں نوشہرہ وائٹ ایف سی اور نوشہرہ ریڈ ایف سی کے درمیان فاروق اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جو یک طرفہ مقابلہ رہا اور نوشہرہ وائٹ ایف سی نے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے یہ میچ باآسانی جیت لیا۔ نوشہرہ وائٹ نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ، فاتح ٹیم کے کھلاڑی ایاز نے دو گول اسکور کئے۔ ان کے ساتھی محمد، فرحان اور شکیل نے بھی ایک ایک گول اسکور کیا۔ نوشہرہ ریڈ کا واحد گول عمر فاروق نے اسکور کیا۔ اس کے علاوہ اپر دیر میں ڈی ایف اے اپر دیر اے اور ڈی ایف اے اپر دیر بی کے درمیان اپر دیر اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا جسے ڈی ایف اے اپر دیر اے نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پانچ گول سے جیت لیا۔ ڈی ایف اے اپر دیر اے کے شاہ یوسف جبکہ ڈی ایف اے اپر دیر بی کے احتشام نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ یوفون کے برانڈ ایمبسڈرز اور فٹبال کے اسٹار کھلاڑی جدید خان پٹھان اور ریاض احمد نے اس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مختلف اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے دورے کئے جہاں انہیں نوجوان طالب علموں سے ملنے کا موقع ملا اور انہوں نے ان طالب علموں کو بہترین انداز سے فٹبال کھیلنے کی جدید تکنیک سے آگہی فراہم کی ۔ اس موقع پر یوفون کی ٹیم نے طالب علموں کے لئے دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جس میں انہیں فٹبال کپ کے یادگاری تحائف جیتنے کا موقع ملا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ