شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے

لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز کل سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا

بدھ 25 نومبر 2020 15:00

شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا پہنچ گئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے تھے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز (کل)26 نومبر سے ہوگا، (آج) جمعرات کوگال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں