کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار

نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے قائم اسپتال میں آصف علی کو طبی امداد دی گئی

بدھ 25 نومبر 2020 15:02

کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کے بعد آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں نادرن کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ کے بجائے ٹرافی میچز کھیلنے کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی کا جافنا سٹالینز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔بلے باز نے ذاتی مصروفیات کی بناپر لیگ میں نہ کھیلنے کے فیصلے سے جافنا سٹالینز کو آگاہ کردیا ہے۔ آصف علی ان دنوں قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے کراچی میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست پرفارمنس دے کر ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں