جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز 24فروری کو حاصل ہوا

بدھ 24 فروری 2021 23:11

جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز 24فروری کو حاصل ہوا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز 24فروری کو حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاوید میانداد کے اس اعزاز کو 25 برس مکمل ہونے پر پیغام شیئر کیا گیا۔ہیش ٹیگOnThisDay کا استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 24فروری کے دن 25 برس قبل جاوید میانداد نے مستقل 6 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے پہلے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس بھی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں