یوم شہادت بینظیر بھٹو پر27دسمبر کو گرلز باکسنگ چمپئن شپ منعقد کی جائیگی

منگل 21 ستمبر 2021 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) کھیلوں کی معروف سرپرست شاہدہ پروین کیانی نے اعلان کیا ہے کہ یوم شہادت محترمہ بے نظیر بھٹو 27دسمبر کو ککری گرائونڈ لیاری میں عظیم الشان گرلز باکسنگ چمپئن شپ منعقد کیا جائیگا جسے میں مکمل آرگنائز کروں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م اپنے نام سے منسوب ککری گرائونڈ لیاری میں منعقدہ پہلا آل کراچی گرلز اینڈ بوائز باکسنگ ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٹورنامنٹ غلام عباس جمال ایڈوکیٹ لاء فرم کے تعاون سے کیا گیا تھا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،اولمپئن ملنگ بلوچ ،ٹورنامنٹ آرگنائزر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،انٹر نیشنل ریسلر شیر خان ،قومی فٹ بالر عثمان غنی اور دیگر موجود تھے تقریب سے اپنے خطاب میں شاہدہ پروین نے مزید کہاکہ باکسنگ کھیل دنیا کے مقبول کھیلوں میں شامل ہے مجھے اُمید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے گرلز اور بوائز میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے میں مدد حاصل ہوگی شاہدہ پروین نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سیکریٹری اسپورٹس سید متیاز علی شاہ کو کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کے حوالے سے کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے ٹورنامنٹ کے موقع پر رینجرز ،ضلع انتظامیہ سائوتھ ،اور محکمہ پولیس سٹی ڈویژن کے بھر پور تعاور سیکورٹی کے مثالی انتظامات پر اظہار تشکر کیا شاہدہ پروین کیانی نے اسپانسر کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کو دیا تقریب تقسیم انعامات میں فاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی ،میڈل اور کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں جونیئر کٹیگری میں 46Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے علی رضا 48Kgمیں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عاقب ،50Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے آصف ،52Kgمیں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نور اعظم ،54Kgمیں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے فراز نے فتح سمیٹ لی ،یوتھ کٹیگری 48Kgمیں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے حسبان خان،51Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے محمد عمر ،54Kgمیں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے سمیر ،57Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے خلیق اویس اور 60Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جثیم نے فتح سمیٹی ،جبکہ گرلز مقابلوں میں 36Kgڈسٹرکٹ ویسٹ کی اقراء ،46Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی شہلا ،49Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی انیسہ ،52Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی رمشہ اور 56Kgمیں ڈسٹرکٹ سائوتھ کی اشوراہ نے کامیابی حاصل کرلی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں