کرک مندر جلانے کا واقعہ/پختونخوا حکومت کی ملوث افراد کو سزا

صوبائی ترجمان کے پی کے کانران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کرک میں مندر جلانے پر فوری ایکشن لیا ہے اور وزیراعلی کی ہدایت پر غفلت اور لاپرواہی بھرتنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2021 12:21

کرک مندر جلانے کا واقعہ/پختونخوا حکومت کی ملوث افراد کو سزا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) صوبائی ترجمان کے پی کے کانران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کرک میں مندر جلانے پر فوری ایکشن لیا ہے اور وزیراعلی کی ہدایت پر غفلت اور لاپرواہی بھرتنے والے اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اور 18 اہلکاروں کو سروس سے برخاست کردیا گیا ہے 54 پولیس اہلکاروں کی ایک سالہ سروس بھی ضبط کرلی گئی ہے انھوں نے مزید کہا کہ قانون سب کیلئے ایک ہے، فوری انصاف پختونخوا حکومت کا شیوہ ہے اور وزیراعی محمود خان کی قیادت میں پختونخوا حکومت اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں