قومی ٹیم فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن نے کرکٹرزکوسبزرنگ کے رسٹ بینڈکاتحفہ دے دیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:18

قومی ٹیم فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن نے کرکٹرزکوسبزرنگ کے رسٹ بینڈکاتحفہ دے دیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کی فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن نے قومی کرکٹرزکوسبزرنگ کے رسٹ بینڈکاتحفہ دے دیا جس پر چیمپئن شپ مائنڈ سیٹ کے الفاظ درج ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کی جانب سے دیئے گئے تحفے پر تاثرات دیتے ہوئے قومی فاسٹ بالر حسن علی کا کہنا تھا کہ کلف ڈیکن یہ بینڈخصوصی طورپرجنوبی افریقہ سے بنواکرلائے ہیں،بینڈ یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم چیمپئن ہیں۔

شان مسعود بولے برے وقت میں خود کو حوصلہ دینے کے لئے یہ ہمارا کوڈ ہے۔ کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ تحفہ ٹریننگ کے دوران دیا گیا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کا تحفہ قومی کرکٹرز چیمپئن شپ مائنڈسیٹ بینڈپہن کرایشیاکپ میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں