کشمور، بڈانی میں 50 سالہ شخص پراسرار بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر،حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

پیر 9 مارچ 2020 16:10

کشمور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) کشمور کے علاقے بڈانی میں 50 سالہ شخص پراسرار بیماری کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر،محمد شریف چاچڑ کو گذشتہ کچھ برسوں سے پراسرار سی ایسی بیماری لگی جس کی وجہ سے اس کے ٹانگیں کام کرنا چھوڑ گئیں وہ چلنے سے قاصر ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ہم بہت غریب ہیں ایک ماں ہے اور کمانے والا کوئی نہیں، مختلف ہسپتالوں میں علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس نے کہا کہ غربت کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ اس نے وفاقی اور صوبائی حکومت اور دیگر مخیر حضرات کو اپیل کی کہ اس کی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں