کشمور،انڈس ہائی وے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے آئل ٹینکر ڈرائیور جاں بحق، دو کلینر اغوا

جمعرات 26 مارچ 2020 15:20

کشمور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) کشمور کے علاقے کرمپور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوں کی فائرنگ، گولی لگنے کے نتیجے میں آئل ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ پٹھان جاں بحق، دو کلینر اغوا ،کشمور پولیس کی کچے میں کارروائی، مغوی بازیاب نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے کرمپور میں رات کے وقت دس نامعلوم اسلحہ بردار ڈاکوں نے کشمور۔

(جاری ہے)

شکارپور انڈس ہائی وے پر آئل ٹینکر پر فائرنگ کی فائرنگ کے دوراں گولی لگنے سے کوہاٹ کا رہائشی ڈرائیور حفیظ اللہ پٹہان جاں بحق جبکہ ڈاکو دو بندوں محمد ذوھیب اور فردوس کو اغوا کر کے کچے کی طرف لے گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی۔ کشمور پولیس نے ڈی ایس پی عبدالحق قریشی کی سربراہی میں بھاری نفری کے ساتھ کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیئے سرچ آپریشن کیا لیکن مغوی بازیاب نہ ہو سکے۔ اطلاع ملنے کے بعد مقتول کے ورثاء کندہ کوٹ پہنچے۔ پولیس نے مقتول کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حولے کردی جس کو ورثاء آبائی علاقے لے گئے جبکہ تاحال واقعے کا کیس داخل نہیں ہو سکاتھا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں