کشمور زیادتی کیس، اے ایس آئی محمد بخش کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے، پوری قوم نے حکومت سے مطالبہ کر دیا

بہادر پولیس والے نے 4 سالہ معصوم بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو اپنی بیٹی کی مدد سے گرفتار کیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 نومبر 2020 23:34

کشمور زیادتی کیس، اے ایس آئی محمد بخش کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے، پوری قوم نے حکومت سے مطالبہ کر دیا
کشمور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 نومبر2020ء) کشمور زیادتی کیس، اے ایس آئی محمد بخش کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے، پوری قوم نے حکومت سے مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر کشمور میں 4 سالہ معصوم بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لانے والے سندھ پولیس کے فرض شناس اے ایس آئی محمد بخش اب پوری قوم کا ہیرو بن چکا ہے۔

محمد بخش کو ملک بھر کی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک کو ایسے ہی محافظوں کی ضرورت ہے،محمد بخش جیسے پولیس والے پوری فورس اور قوم کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ قوم نے اے ایس آئی کشمور کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔



وزیراعظم سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس شیردل کے لیے، جس نے قوم کی بیٹی کو بچانے کے لیے اپنی سگی بیٹی کی پرواہ نہیں کی، اسے ستارہ امتیاز سے نوازا جائے۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ اب پوری قوم کی آواز بن گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے بہادر اور نڈر پولیس افسرا کو ستارہ امتیاز دیا جائے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز خود وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملزم کی گرفتاری پر بہادری کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔ وزیراعظم عمران خان نے محمد بخش سے گفتگو میں کہا کہ دل چاہ رہا ہے تمہارا ماتھا چُوم لوں اور تمہیں گلے لگا لوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے، آپ نے پولیس کا میج مثبت کیا۔ یاد رہے کہ سندھ کے علاقہ کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شخص کو لرزا کر رکھا دیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔

معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ جنسی درندوں نے اغوا اور زیادتی کے بعد خاتون کو تو چھوڑ دیا لیکن بچی کو چھوڑنے سے انکار کیا۔ اس صورتحال میں ایس ایچ او محمد بخش نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی اور بیوی کو متاثرہ خاتون کیساتھ ملزمان کے پاس بھیجے گا، تاکہ ملزمان کو معلوم نہ ہو کہ پولیس ان کے تعاقب میں ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے اے ایس آئی محمد بخش کی بیوی اور بیٹی کو استعمال کیا اور ملزم رفیق ملک کو پکڑ لیا۔ محمد بخش اور ان کی بیٹی کی اس بہادری پر انہیں خوب سراہا گیا اور سندھ حکومت نے گذشتہ روز ان کی پولیس افسر کی بہادری بیٹی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں