کشمور پولیس نے ایڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی پر حملہ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم پنجاب کے شہر سنجرپور سے گرفتار کیا ہے ، پولیس

Hazoor Bux حضور بخش منگی پیر 2 اگست 2021 15:56

کشمور پولیس نے ایڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی پر حملہ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ، ملزم پنجاب کے شہر سنجرپور سے گرفتار کیا ہے ، پولیس
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) میمبر سندھ بار ایڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی پر تین روز قبل گڈو شہر میں ملزم ظھور لاڑک نے قاتلہ حملہ کیا تھا جس سے ایڈوکیٹ عبدالغنی زخمی ہوا تھا ، واقعہ کا مقدمہ گڈو تھانہ میں درج کیا گیا ، اور پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار رہی تھی مگر ملزم کا نام نشان نہیں مل رہا تھا آج پولیس نے خوفیہ اطلاع پر پنجاب کے شہر سنجر پور میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزم ظھور لاڑک کو گرفتار کرلیا جس پر گڈو تھانے میں کرائم نمبر 48/2021 انڈر سیکشن 34.

(جاری ہے)

324 مقدمے کے تحت تھانے روانہ کردیا ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے ایک وکیل پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کیا ہے جس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ، دوسری جانب ایڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی نے بھی پولیس بھترین کارکردگی کو ساراہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم وکیل ہے جس مدعی کا کیس ہوتا اسے جیتنا ہمارا فرض بنتا ہے مگر ایسے کیسسز سے کئی دشمن بنتے ہیں جس یے واقعہ پیش آیا وہ بھی ایک کیس کی کڑی تھا خدا نے مجھے حفظ و امان رکھا اور ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے مجھے 72 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کونے کا وعدہ اور اس نے وعدہ پورا کیا۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں