کشمور کے نزدیک گڈو تھانہ کی حدود میں مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،ْ25مسافر زخمی

بدھ 5 جولائی 2017 16:47

کشمور کے نزدیک گڈو تھانہ کی حدود میں مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،ْ25مسافر زخمی
کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) کشمور کے نزدیک گڈو تھانہ کی حدود میں مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ،ْ حادثے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کشمور کے نزدیک گڈو تھانے کی حدود میں مظفر گڑھ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی ،ْ حادثے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ْ جہاں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب کشمور تحصیل میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث زخمیوں کو پولیس موبائیل اور واپڈا گڈو کی سیکورٹی کی گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں