گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں فنی خرابی، کتنی میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی

جمعرات 15 اپریل 2021 16:39

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں ایک بار پھر فنی خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 350 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔دوہفتوں بعد گدو تھرمل پاور پلانٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا ہے، صوبہ سندھ کے ضلع کمشور میں واقع گڈوتھرمل پاوراسٹیشن سی500 کیوی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پلانٹ کے دو یونٹ ٹرپ کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹرپ ہونیوالے یونٹ میں15اور16نمبرشامل ہیں، یونٹ ٹرپ ہونے سی350 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن مظفرگڑھ جاتی ہے، جس کے مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ کی تیس تاریخ کو گڈو تھرمل پاور میں آتشزدگی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، آگ مبینہ طور پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے آڈٹ روم میں لگی، آتشزدگی کے باعث اہم دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے سے قبل ہی ریکارڈ جل چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں