غ*کشمور اور کندھکوٹ کے فوڈ مراکز سے 25 کروڑ مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف

گ*نیب ٹیم کے مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپے ،ڈی جی نیب نے گرفتاریوں کا حکم دے دیا

اتوار 25 اکتوبر 2020 19:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء)کشمور اور کندھکوٹ کے فوڈ مراکز سے 25 کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف ،نیب ٹیم کے مئجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپے ،ڈی جی نیب نے گرفتاریوں کا حکم دے دیا ،محکمہ خوراک کے افسران کی فہرستیں تیار تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ڈی جی نے گذشتہ روزکشمور ضلع کے مختلف سینٹروں پر گندم کی خریداری کی شکایات پر نوٹس لیتیہوئے اپنی ٹیموں کو۔

(جاری ہے)

کاروائی کی ہدایت کی جس پر نیب کی ٹیموں نے میجسٹریٹ کیہمراہ کشمور اور کندھکوٹ کیفوڈمراکز پرچھاپیمارے اور وہاں پرموجود گندم کا اسٹاک چیک کیاتو 100کلوگرام کی 60 ہزارسیزائد گندم کی بوریاں غائب پائی گئیں جس پر ڈی جی نیب نیفوری طورپر کاروائی اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس کیبعد نیب حکام نے گندم کی خوردبرد میں ملوث محکمہ فوڈکیافسران کی فہرستیں تیارکرلی ہیں نیب حکام کے مطابق خورد برد کی گئی گندم۔کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے جس کی خوردبرد میں ملوث ہونے پر محکمہ خوراک کے متعدد بڑے افسران کی بھی گرفتاری متوقع ہی

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں