گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائے میں بی ایس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بی ایس کلاسز کا اجراء قصور کے بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے نہایت بہترین اقدام ہے‘ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل

جمعرات 17 جون 2021 16:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائے میں بی ایس پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے تقریب میں مہمانِ خصوصی شرکت کی،ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے بی ایس کلاسز کے اجراء کا افتتاح کیا، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزعبدالغفار ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، پرنسپل کالج ہذا سعید بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور مرزا نسیم الحسن، ممبر پنجاب بار ملک ریاض احمد خاں سمیت اساتذہ اور طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کالج ہذا میں 9مضامین میں بی ایس پروگرامز کی کلاسز کا اجراء ہوگا، طالب علم، فزکس، کیمسٹری، زوالوجی، ریاضی، انگلش، اُردو، اسلامیات، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس کے بی ایس پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے، بی ایس کلاسز کا اجراء قصور کے بچوں کے تابناک مستقبل کے لیے نہایت بہترین اقدام ہے، بی ایس کلاسز کے آغاز سے طالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے موزوں مواقع میسر آئیں گے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس کلاسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے قصور کے طالبعلم ملک وقوم کی ترقی میں بھرپور کردار اداکریں، بی ایس پروگرام کے انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج انتظامیہ اور قصور کی عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، کالج ہذا کے گرائونڈ کے تعمیراتی کام کا جلدآغاز کیاجائے گاجس سے کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد کو تقویت ملے گی ، وقت کی پابندی کیے بغیر کوئی بھی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، طالبعلم زندگی میں کامیاب ہونے کیلئے وقت کی پابندی لازمی کریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں