ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری

گالم گلوچ اور شوبازی کی سیاست وہ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہیں ،ْریلی سے خطاب

جمعہ 20 جولائی 2018 15:47

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے پنجاب میں پی پی ختم ہوگئی آکردیکھ لیں ،ْابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلاول نے قصور میں بابا بلھے شاہ کے مزار پر حاضری دی ،ْانہوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر چلتی ہیاور جو کہتے تھے پنجاب میں پی پی ختم ہوگئی ہے تو آکر دیکھ لیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ اور شوبازی کی سیاست وہ کرتے ہیں جن کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں