زیادتی کے بعد زخمی ہونے والا بچہ دم توڑ گیا

10 سالہ وحید کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی حالت میں کیتھوں میں پھینک دیا گیا تھا،2 دن اسپتال میں زیر علاج رہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 جنوری 2021 12:53

زیادتی کے بعد زخمی ہونے والا  بچہ دم توڑ گیا
قصور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جنوری 2021ء) قصور میں زیادتی کے بعد زخمی ہونے والا 10 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق رسول نگر میں زیادتی کے بعد زخمی ہونے والا دس سالہ بچہ دم توڑ گیا۔وحید نامی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔زیادتی کے بعد بچے کا گلا کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔نامعلوم ملزم بچے کو کیتھوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے،اس وقت بچہ شدید زخمی حالت میں تھا۔

بچے کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی،بچہ دو دن تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایک اور واقعے میں قصور کے نواح سرائے چھانگا مانگا کے علاقے سے کمسن لڑکی اغواء پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

چھانگا مانگا کے رہائشی نوید احمد نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی ہے کہ مئورخہ سات جنوری کو شام کے وقت میری تیرہ ،چودہ سالہ بیٹی ثانیہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم خالد محمود وہاں پر آیا اور میری بیٹی کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے ۔مدعی کی درخواست پر پولیس تھانہ چھانگا مانگا مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے ۔

اسی طرح 14 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کو اغواء کے بعد زبردستی زیادتی کانشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ مانانوالہ کے محلہ فیصل ٹاون کے رہائشی عطا اللہ ولد نواز نے رائے ونڈ سے 14سالہ نویں جماعت کے طالب علم حسن عباس ولد عباس کو اغواء کر کے مانانوالہ کے نواحی گاوں نورے دیاں جگھیاں میں لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔

واضح رہے کہ قصسور میں زیادتی کے واقعات بہت زیادہ پیش آتے ہیں۔ ق ضلع قصور کے رہائشی حاجی محمد امین انصاری کی کم عمر بچی زینب کو قصور کے رہائشی اوباش درندہ صفت ملزم نے تین سال قبل زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زینب کے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ زینب کے قاتل ملزم کو شہباز شریف کے دور حکومت میں پھانسی دی گئی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے گئے جبکہ رواں سال شہید زینب کی تیسری برسی منائی گئی۔ زینب کی برسی کی تقر یب ضلع قصور کونسل میں ہوئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں