وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے ہروعدے کی تکمیل یقینی بنائیں گے، صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر

بدھ 16 جنوری 2019 13:37

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے ہروعدے کی تکمیل یقینی بنائیں گے ان کی جدوجہد کی بدولت پاکستان کا وقارآج بلندہورہاہے ‘ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کی فلاح وبہبود پربھرپور توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کے ثمرات عوام کو میسرآناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر بہبودآبادی و رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈہاشم ڈوگرنے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا منشور عوام کا معیارِ زندگی بلندکرناہے ‘ہرسطح پر بنیادی مسائل کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘حکومت جمہوریت کو فروغ دے رہی ہے ‘ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا پاکستان تحریک انصاف کامنشورہے ‘وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں