تحصیل کونسل کے زیر اہتمام بھارتی افواج کی کشمیر پر ناجائز قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کیلئے سیمینار اور واک کا انعقاد

منگل 27 اکتوبر 2020 15:45

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) تحصیل کونسل قصور کے زیر اہتمام بھارتی افواج کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کیلئے بلیک ڈے کے سلسلہ میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف علی ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، چیف آفیسر تحصیل کونسل قصور سید جرار عباس شاہ ، میونسپل آفیسر ریگو لیشن عرفان محمود ، تحصیل آفیسر ریگو لیشن پارس زبیر ، تحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس مظہر حسین اعوان ، میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس محمد ذیشان ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی جاوید ، حافظ احسان الرحمان اور دیگر نے شرکت کی ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 73سال قبل نہتے کشمیریوں کی سرزمین پر فوج کشی کر کے اس حصے پر قبضہ جما لیا اور کشمیری عوام کی آزادی کی نعمت سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دنیا آج دیکھ رہی ہے بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے باسی اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا ہے کشمیری تب سے بھارتی غلامی سے نجات اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیںہم بحیثیت پاکستانی قوم آزادی کی اس جنگ میں ہر محاذ پر کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے ۔

سیمینار کے اختتام پر تحصیل کونسل سے کچہری چوک تک کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے بھر پور جذبے سے شرکت کی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں