رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سردار طالب حسن نکئی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی پیر مختار احمد ،ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل ،ڈی پی او عمران کشور ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ، رائو زاہد قیوم ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی،سی ای او ایجو کیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، محکمہ ایجو کیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، واپڈا ،ایگری کلچر ، لائیو سٹاک ، ایری گیشن ، سوئی گیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔

اجلاس کو محکمہ پولیس ، ہائی وے ، ایری گیشن ، زراعت ، لائیوسٹاک ، ہیلتھ ، ایجو کیشن ، واپڈا ، سوئی گیس سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ حکومت ضلع کی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے ۔

انہوں نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی صحت کے حصول کیلئے کرونا سے بچائو کی ویکسی نیشنل لازمی کروائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں