پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان کیلئے آنیوالے تین جعلی امیدوار گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2024 17:13

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے تحریری امتحان کیلئے آنیوالے تین جعلی امیدوار وں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصور نے ”اے پی پی نیوز“کوبتایا کہ تینوں جعلی امیدواران اپنے دوستوں کی جگہ پیپر دینے کیلئے آئے ہوئے تھے، فارم نمبر 59 کے امیدوار عاطف، فارم نمبر 2551 کے امیدوار افضال اور فارم نمبر 1581 کے امیدواران نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی آسامی کیلئے اپلائی کیا ہوا تھا۔

امیدوار عاطف کی جگہ اقراش ولد جمشید سکنہ سندر سنگھ کوٹرادھاکشن تحریری امتحان کیلئے پہنچا،امیدوار امیر حمزہ کی جگہ فرحان جبکہ افضال دوڑ میں فیل ہوا تھا اور خود ہی جعلی سٹیمپ لگا کر تحریری امتحان دینے پہنچ گیا۔جعلی امیدواران کو دوران چیکنگ ڈاکومنٹس اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن سے پہچان لیا گیا۔تھانہ صدر قصور پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں