قصور، ضلع بھر میں پتنگ و ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پیر 25 مارچ 2024 15:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کا ضلع بھر میں پتنگ و ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ‘ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر نگرانی ضلع بھر میں پتنگ سازی کے دھندے میں ملو ث عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی شوق سے دور رکھیں ‘پتنگ بازی جان لیوا فعل اور قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

عوام پتنگ و ڈور تیار اور فروخت کرنیوالوں کے ٹھکانوں کا سوراخ لگا کر ضلعی کنٹرول روم اور متعلقہ پولیس اسٹیشنز پر اطلاع دیں ۔ شہری پتنگ سازی کے کاروبار میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تا کہ ضلعی انتظامیہ بروقت کاروائی عمل میں لا کرانکو کیفر کردار تک پہنچا سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں