قصور ،ڈکیتی ،چوری کی چار مختلف وارداتیں،نامعلوم ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل ودیگر سامان سے محروم کردیا

منگل 2 اپریل 2024 22:05

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) قصور کے گردونواح میں ڈکیتی ،چوری ،اہزنی اور نوسربازی کی چار مختلف وارداتوں میںنامعلوم ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کیش رقم ،موٹر سائیکلز ،موبائل فون و دیگر سامان سے محروم کردیا ۔ تھانہ کوٹ رادھا کشن میں شفقت نے اطلاع دی ہے کہ اولکھ اوتاڑ کے قریب پانچ کس نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے 1.75روپے کیش رقم و دیگر ساما ن لوٹ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ منڈی عثمانوالہ میں اطلاع دی ہے کہ پل نہر پیال کے قریب ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر 50ہزار روپے کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تھانہ کھڈیاں میں علی رضا نے اطلاع دی ہے کہ نیو اڈا کے قریب میری موٹر سائیکل نوسرباز نے بہلا پھسلا کر ہتھیا لی ہے ۔تھانہ صدر چونیاں میں بابر منشاء نے اطلاع دی ہے کہ کندو والا کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 50ہزار روپے کیش رقم ،موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا ہے ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں