چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور رکن اسمبلی احسن رضا کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جیل میں شجرکاری کی ‘مختلف بیرکس میں صفائی ستھرائی ، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی /رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خاں کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ‘جیل میں شجرکاری کی ‘مختلف بیرکس میں صفائی ستھرائی ، سیکورٹی سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا ۔ اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل میاں عمیر اکرام ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کاشف سیف اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنی جیب سے ڈسٹرکٹ جیل میں شجرکاری کیلئے ایک ہزار پودے تقسیم کئے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے مختلف بیرکس میں اسیران کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیااور ہسپتال میں اسیران مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ، میڈیسن کی دستیابی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کچن میں کھانے کی تیاری ، معیار ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ جیل میں بہترین انتظامات پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں