قصور ،ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو شہری سے رقم ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) قصور کے نواح کھڈیاں میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو ایک شہری سے کیش رقم ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

قصور کے نواح کھڈیاں کے علاقے میں ریلوے لائن کے قریب ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکو اسلحہ کے زور پر ایک شہری مرغی فروش حیدر سے 75ہزار روپے کیش رقم ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں ۔پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں