قصور ،لڑکی کے اغواء کاروں کو اہل علاقہ نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا

پیر 15 اپریل 2024 20:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) قصور کے نواح قصبہ منڈی عثمانوالہ میں لڑکی کے اغواء کاروں کو اہل علاقہ نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

قصور کے نواح قصبہ منڈی عثمانوالہ میں تین کس نامعلوم آئے اور 17/16سالہ لڑکی (ن) بی بی کو اغواء کرلیا شور شرابے پراہل علاقہ اکٹھا ہوگئے اورتینوں کو دبوچ کر حوالہ پولیس کردیا ،پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اغواء شدہ لڑکی بھی ارد گرد چھپی بیٹھی ہے ۔جس کی تلاش جاری ہے ۔پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں