قصور، پولیس کی جواریوں کیخلاف کارروائیاں ،5 گرفتارکرلیا

پیر 15 اپریل 2024 20:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے جواریوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 جواریوں کو موقع سے گرفتارکرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او اسلم بھٹی کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں جواریوں کیخلاف کارروائیاں کیں دوران کاروائی پولیس نے 5جواریوں کو موقع پر گرفتارکرلیا جبکہ 1جواری فرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل30بور،18ہزار نقدی،لیپ ٹاپ،3موبائل فون و دیگر سامان بر آمدکیا پولیس نے الرحیم سٹی سے آئی پی ایل میچ پر جوا کروانے والے دو ملزمان سرفراز،یوسف گرفتارکیا انکا تیسرا ساتھی یاسین فرار ہونے میں کامیاب دریں اثناء میگا روڈ پر جوا کھیلتے شاہد،آصف حسین،راشد کو گرفتار کیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں