ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس

متعلقہ افسران دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں ‘ہدایت

بدھ 17 اپریل 2024 17:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرمحمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت ممکنہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسی طاہر،محکمہ لائیو سٹاک، ایری گیشن،ایجو کیشن، زراعت، سوئی گیس، واپڈا، ہائی وے، بلڈنگ، لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ کرنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں اور جلد ازجلد اپنا اپنا پلان جمع کروائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام بندوں، کینال اور ڈرینج کی انسپکیشن کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس دیں۔ انہوں نے ریسکیو1122اور دیگر متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی مشینری کو چالو حالت میں کرنے اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں