رانی پور واقعہ، کمسن فاطمہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی

فاطمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، اس سلسلے میں حویلی میں موجود دیگر افراد کے بھی ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے،ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 21 اگست 2023 12:48

رانی پور واقعہ، کمسن فاطمہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی
خیرپور( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 21 اگست 2023ء ) ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے رانی پور میں پُراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی بچی فاطمہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔اس سلسلے میں حویلی میں موجود دیگر افراد کے بھی ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔سیمپل میچنگ کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کا پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد سے حویلی میں رہنے والے دو افراد غائب ہیں۔ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔سہولت کاری کے الزام میں رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن وسان نے ایمبولینس فراہم کی تھی۔اس سے قبل میڈیکل بورڈ نے فاطمہ کے جنسی زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا تھا، تفتیش میں شامل سابق ایس ایچ او رانی پور، ہیڈ محرر، ڈاکٹر اور کمپائونڈر کا ریمانڈ لینا کا فیصلہ کیا ہے، حقائق مسخ کرنے، لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم چھپانے پر ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ حویلی میں موجود تمام بچوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے ان کے گھروں میں بھیجنے کے احکامات دیئے ہیں جب کہ حویلی میں پولیس کیمپ قائم کرکے تمام مردوں کے ڈی این اے سیمپلز لیے جائیں گے۔ اس حوالے سے رانی پور حویلی میں قتل ہونے والی گھریلو ملازمہ فاطمہ کے قتل کیس سے متعلق انویسٹی گیشن افسر کا بیان بھی سامنے آیا تھا، انویسٹی گیشن افسر نے اپنے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فاطمہ کے جسم کے سیمپل لیبارٹری کو جا چکے ہیں، رپورٹس آنے سے پہلے بات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم اسد شاہ کے ناخون اور بلڈ کے سیمپل لیے گئے ہیں، اسد شاہ کے ٹیسٹ کروائے جا رہے، بچی کے جسم اور اسد شاہ کے جسم کو میچ کر کے دیکھا جائے گا، جیسے ہی رپورٹ آئے گی منظر عام پر ہوگی کسی کو بھی رعایت نہیں ملے گی، حکم ہوا تو حنا شاہ کی ضمانت مسترد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں