خیرپور ،خاتون پولیس انسپکٹر کو ان کے شوہر نے قتل کردیا

شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ا نے اعتراف جرم کرلیا، پولیس

ہفتہ 7 مئی 2022 15:47

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) خیرپورمیں خاتون انسپکٹر زلیخا انصاری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے گھر میں گھس فائرنگ کرنے کا بیان دیا اور بعد میں بیان بدلا کہ خاتون انسپکٹر نے خودکشی کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے رشتے کے معاملے پر بیوی سے نوک جھونک چلی آرہی تھی، جذبات میں آکر بیوی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔پولیس کیمطابق مقتولہ ڈی آئی جی سکھر رینج کمپلین سیل کی انچارج تھیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں