ڈپٹی کمشنر خیرپور نے سول اسپتال تک تجاوزات ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کردئے

پیر 17 دسمبر 2018 17:47

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو نے نارو ڈھورو ٹنڈومستی روڈ جانوری گائوں سے لیکر سول اسپتال تک تجاوزات ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کردئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روڈ سرکاری ملکیت ہے اس پر کسی قسم کی تجاوازت برداشت نہیںکی جائے گی۔ڈی سی خیرپور نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دو دن مین تجاوزات ختم کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

اس سلسلے میں میں دبارہ دورہ کرونگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان کے حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر خیرپو نے مختیاکارروینیو خیرپوراور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے افسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کے تجاوزات ختم کرنے کے لئے سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری اسکول لیبر کالونی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اسکول کے مرمتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے۔

اس سلسلے میں کوئی بھی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نظامانی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا ،دورے کے دوران کام کے متعلق معلومات لی اور ڈی سی نے ایجوکیشن افسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بلڈنگ کا مکمل حصہ ہے وہاں بچوں کی تعلیم جاری رکھی جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نا ہواوربلڈنگ کا بقیہ حصہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز علی ہالیپوٹو مختیارکار خیرپور،بلڈنگس،ایجوکیشن ورکس ، ایجوکیشن افسر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں