پیرمٹھا سائیں کا سالانہ عرس 26 اور27 جنوری کو درگاہ فقیر پور میں منعقد ہوگا

جمعرات 10 جنوری 2019 19:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) مطابق حضرت خواجہ خواجگان عبد الغفار المعروف پیر مٹھا سائیں کا سالانہ عرس 26 اور27 جنوری کو درگاہ فقیر پور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جماعت اصلاح المسلمین سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری مخدوم محمد اعظم طاہری کے مطابقعرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر قاضی مشھود احمد کے درگاہ فقیر پور شریف میں 13 جنوری اتوار کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں صوبائی عہدیدران و معاونین سمیت ضلع دادو،قمبر شھداد کوٹ،لاڑکانہ کے خلفا کرام،جماعت اصلاح المسلمین،جمعیت علما طاہریہ،روحانی طلبا جماعت کے عہدیداران اور تمام شعبہ جات کے انچارج اور تنظیم الخادمین کے مرکزی عہدیداران شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں