سکھر:خیرپور میڈیکل کالج کے زیر تعلیم ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی، حقو ق کیلئے دھرنا دیکر نعرے بازی کی

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) خیرپور میڈیکل کالج کے زیر تعلیم ڈاکٹرزنے مطالبات کے حصول کیلئے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور حقو ق کیلئے دھرنا دیکر نعرے بازی کی ریلی میں شامل ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی اور دھرنے کی قیادت خیرپور میڈیکل کالج کے طلباء ڈاکٹر ز محمد اویس انصاری ، ڈاکٹر دائود ، ڈاکٹر ثمرین چوہان ، ڈاکٹررابعہ شاہ ، ڈاکٹر پرینکا ماکیجا و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر طلبا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے غلط فیصلوں اور موجود پ پالیسوں سے خیرپور میڈیکل کالج کے پانچ سو سے زائد طلباء ڈاکٹر ز کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ہم جائے تو جائے کہاں شرکاء ریلی نے بالا حکام سے نوٹس لیکر زری تعلیم ڈاکٹرز کا مستقبل بچانے کیلئے فوری اقدام کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں