اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،عبدالغفار شیخ

پیر 18 مارچ 2019 17:26

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء و تاجر لالا عبدالغفار شیخ نے کہاہے کہ سندھ اولیاء اللہ کی سرزمین ہے ۔اللہ کے پیاروں کے مزارات نے ہمیشہ پیار محبت مزہبی ہم آہنگی۔رواداری،امن و امان انسانی حقوق کی پاسداری کا درس دیا ہے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

درگاہ پیر فضل شاہ کے عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نفسانفسی کے دور میں اولیاء اللہ کے مزارات روحانی سکون کے مسکن ہیں ۔یہاں آنے والے دنیاوی وسوسوں،پریشانیوں سے نجات حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے درگای پیر فضل شاہ کے قبرستان کی قبروں کو مسمار کرکے گھر تعمیر کرنے اور گھروں کا گندا بیت الخلاء کے پانی کی نکاسی قبرستان میں کرنے سے قبروں کی بے حرمتی کے ساتھ قبروں کے وجود کوختم کرکے قبضہ کیا جاسکے والا عمل قابل مذمت ہے ڈپٹی کمشنر خیرپور ،محکمہ اوقاف سمیت متعلقہ اداروں کو قانونی ایکشن لیتے ہوئے درگاہ پیر سید فضل محمد شاہ بخاری قبرستان کے قبرستان کو ختم کرکے قبضہ کرنے والے قابضین سے واہ گزار کرکے قبرستان کو اصل حالت میں رکھا جائے کیوں کہ دن بدن آبادی میں اضافہ کے ساتھ اموات بھی ہیں قبرستان چھوٹے ہوتے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درگاہ کے خدمت گار عبدالستار لاشاری۔الطاف گوپانگ،ظفر لاشاری۔صوفی مرکھنڈ،ساجد علی جمانی،مولابخش جتوئی،محمد نواز،عبدالوحید ابڑو،صوفی اسحاق چشتی ۔عاشق لاشاری سمیت دیگر نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پرفنکاروں گلوکاروں نعت خوانوں نے صوفی راگ رنگ،نعت خوانی کی محافل سجائے ہوئے تھے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں