خیرپور، محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم کی47 ہزار بوریاں غائب

منگل 26 مارچ 2024 16:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء)خیرپور میں محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم کی47 ہزار بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فزیکل ویریفکیشن ٹیم کے معائنے کے دوران خیرپور میں محکمہ خوراک کے گودام سے گندم فروخت کرنے کا انکشاف ہوا۔سٹھارجہ، گمبٹ، چونڈکو ودیگرگوداموں سی80 کروڑکی گندم غائب ہونے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ خوراک کے گودام سے گندم کی 47 ہزار بوریاں غائب ہونے پر 3 افسران کو معطل کردیا گیا ہے، معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، سپروائزر مبین انڑ شامل ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں