بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی 33ویںسالگرہ21ستمبر کو منائی جائیگی

بدھ 15 ستمبر 2021 22:37

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری کی 33ویںسالگرہ21ستمبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے،محترمہ بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بڑے فرزند ہیں۔بلاول بھٹو زرداری 21ستمبر 1988ء کو پیدا ہوئے ۔بلاول بھٹوزرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں