گندم کی فصل میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) خانیوال میں دو مختلف مقامات میں گندم کی فصل میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نواحی چک نمبر 166 ڈبلیو بی میں بارش کے باعث ٹرانسفارمر میں شاٹ سرکٹ ہونے سے سلیم نامی کاشتکار کی گندم کی فصل میں آگ لگ گئی جبکہ نواحی چک نمبر 113 دس آر میں محمد شفیق نامی کاشتکار کی گندم کی فصل میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جہانیاں کی فائر بریگیڈ سروس موقع پر پہنچ گئی اور جدید مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے سے معمولی نقصان ہوا جبکہ سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل جلنے سے بچا لی گئی۔موقع پر موجود عوام اور فصل مالکان نے 1122 فائر سروس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں