ٹریفک حادثات میں دو خواتین جاں بحق ، بچوں سمیت چار افراد زخمی

اتوار 14 اپریل 2024 19:20

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) خانیوال میں دو مختلف حادثات میں دو خواتین جاں بحق بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملتان کی رہائشی فیملی ملتان سے دنیاپور گاڑی پر جارہی تھی کہ جہانیاں کے قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی علاقے بھکل بھڑ دنیاپور روڈ پر گاڑی بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ڈالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار خاتون انم بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا خاوند حافظ ابوبکر، بیٹا عثمان، عبدالہادی اور محمد عبداللہ زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ، حادثہ میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

ایک اور حادثہ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر 138 دس آر کا رہائشی شکیل احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل گڑھے میں لگنے سے اس کی بیوی شاہدہ پروین سڑک پر گرنے سے سر کی چوٹ کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں