خانیوال کے علاقہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار اورناجائزاسلحہ برآمد

پیر 15 اپریل 2024 23:04

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) خانیوال کے علاقہ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا اورناجائز اسلحہ 2 پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلی ہیں،تفصیل کے مطابق ڈی پی او خانیوال رانا عمر فاروق ڈی ایس پی جہانیاں ملک اعجاز مسوان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری محمود احمد کی سربراہی میں ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سب انسپکٹر عمران سرور گشت پردوران چیکنگ مشکوک نوجوان علی حسن کو چیک کیا جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل 2 گولیاں برآمد ہوئیں، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا، دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر حسین نے شاہ نواز سے دوران چیکنگ 30 بور پسٹل بمعہ3 گولیاں برآمد کرکے حوالات بند کردیا، پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی طرف سے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں، ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری محمود احمد نے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنا قانوناً جرم ہے، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں