جہانیاں،متعدد حکومتیں بدلیں گیارہ برس قبل بند ہونے والی روہی ایکسپریس ٹرین بحال نہ ہو سکی

منگل 30 اپریل 2024 13:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) متعدد حکومتیں بدلیں گیارہ برس قبل بند ہونے والی روہی ایکسپریس ٹرین بحال نہ ہو سکی،80ء کی دہائی میں سمہ سٹہ جنکشن سے برآستہ جہانیاں راولپنڈی تک جانے والی ٹرین روہی ایکسپریس ایک منافع بخش ٹرین تھی جسے 2012ء میں بند کر دیا گیا تھا،علاقہ مکینوں کی جانب سے ٹرین بحال کیے جانے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق 1980 ء کی دہائی میں روہی ایکسپریس ٹرین سمہ سٹہ جنکشن سے راولپنڈی بہاولپور لودھراں دنیاپور جہانیاں خانیوال عبدالحکیم شورکوٹ جھنگ شاہ جیونہ سرگودھا سلاں والی شاہین آباد منڈی بہاؤالدین ملکوال ڈنگہ لالہ موسی جہلم گجرخان دینا مندرا چکلالہ راولپنڈی تک جاتی تھی چونکہ یہ گاڑی درجہ دوئم کی تھی اس کا کرایہ دیگر ریل گاڑیوں اور بسوں سے انتہائی کم تھا لوگ اس پر زیادہ سے زیادہ سوار ہوتے تھے ۔

(جاری ہے)

یہ گاڑی 9 سی10 ڈبوں پر مشتمل ہوتی تھی اور کھچاکھچ بھری ہوئی تھی پہلے سے بھی زیادہ روپیہ کما کر پاکستان ریلوے کو دینے لگی لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس آسان اور سستی سفر سے مستفید ہوتی تھی دسمبر 2007 ء میں اس گاڑی کی زوال کا ٹائم شروع ہوا یہ گاڑی انجن کی عدم دستیابی کی وجہ سے روزانہ لیٹ ہوتی رہی پھر 2010 کے آخر میں اس کا کرایہ اکانومی درجہ کے برابر کر دیا گیا اس گاڑی کے لیٹ ہونے کے سبب اور پھر کرایہ کی بڑھانے سے مسافروں کی تعداد کم ہونا شروع ہوگئی ۔

2012ء کے وسط میں اس گاڑی کو معطل کردیا گیا جو کہ تاحال معطل ہے اب صورتحال یہ ہے کہ غریب سفید پوش اور متوسط طبقے کے لوگ AC کوچوں کے بھاری کرایوں اور بسوں پر خوار ہو رہے ہیں مریض اور فیملی دار حضرات کے لیے بسوں پر سفر کرنا ایک عذاب سے کم نہیں ہے کئی بار ارباب اختیار کی توجہ اس طرف دلائی گئی لیکن کئی حکومتیں بدلیں ریلوے کے وزیر بدل گئے لیکن یہ ٹرین بحال نہ ہو سکی ہے اور آج گیارہ برس بعد بھی مسافر اس ٹرین کی راہ تک رہے ہیں ۔

جہانیاں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات محمد عارف سعیدحکیم انعام الحق،ڈاکٹر ماجد اسلم،سیدخالد محمود بخاری،ثناء اللہ احسان،ڈاکٹر یٰسین صدیق سمیت وکلاء،صحافیوں،تاجروں اور علاقہ مکینوں نے وزارت ریلوے سے روہی ایکسپریس ٹرین کا روٹ سمہ سٹہ برآستہ جہانیاں راولپنڈی تک بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں