ملک کے معروف مزاحیہ اداکار مستانہ کی 13ویںبرسی11 اپریل جمعرات کو منائی جائے گی

منگل 9 اپریل 2024 20:32

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ملک کے معروف مزاحیہ اداکار مستانہ کی 13ویںبرسی11اپریل جمعرات کو منائی جائے گی ۔مستانہ نے ٹی وی، سٹیج اور تھیٹر پر سینکڑوں ڈراموں میں یاد گار مزاحیہ کردار ادا کئے ان کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا جبکہ انہیں بہترین پنجابی سٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل مستانہ نے سٹیج ڈراموں میں فحش پن کا عنصر نمایاں ہو نے پرسٹیج سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ اداکار مستانہ 11اپریل 2011ء کو ہیپاٹائٹس کے خلاف موت و حیات کی طویل جنگ لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں