خاران، گاڑی الٹنے سے چار افراد شدید زخمی

پیر 16 دسمبر 2019 16:05

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) خاران میں گواش روڑ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جسکے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں نوراللہ، محمد جان، سمیع اللہ اور عزیزالرحمان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خاران پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو شیخ زید ڈویژنل ہیڈکواٹر خاران اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر کوئٹہ منتقل کر دیا۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں