خاران، حاجی عبدالرحمٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید ادویات دے دی گئی

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:11

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) حاجی عبدالرحمٰن فاؤنڈیشن کے جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائلیسیز یونٹ کو مزید ادویات دے دی گئی۔

(جاری ہے)

کٹ اوردیگر سامان کی عطیہ کا سلسلہ بھی جاری ہیں اس سلسلے میں حاجی عبدالرحمٰن فاؤنڈیشن خاران کے نمائندے سعید احمد محمد حسنی نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ڈائلیسیز یونٹ کے انچارج محمد اسماعیل کو فاؤنڈیشن کی جانب سے ادویات،کٹ اور دیگر سامان حوالے کیے۔ فلاحی ادارہ حاجی عبدالرحمٰن فاؤنڈیشن نے چند ماہ پہلے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈائلیسیز کے مریضوں کے دو ڈائلیسیز مشین بھی فراہم کی تھی، جس سے خاران واشک اور گردنواح کے علاقوں کے گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں