راہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اکرم پیارا سابق امیدوار حلقہ این اے107 نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ PTI کے موقف کی تائید ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 25 اگست 2015 22:31

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) راہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اکرم پیارا سابق امیدوار حلقہ این اے107 نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ PTI کے موقف کی تائید ہے عوام کو بیوقوف بنا کر ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے حکمران دھاندلی سے حکومت میں آئے عمران خان حقیقی معنوں میں عملی طور پر ملک و ملت کی جنگ لڑ رہے ہیں انشاء اللہ اب عوام PTIکے پلیٹ فارم پر اپنے حقوق چھین کر ہی دم لیں گے خان نے جو عوامی شعور بیدار کر دیا ہے وہ رکنے والا نہیں حکمرانوں کا یوم حساب جلد آنے والا ہے جس حکومت کا قومی اسمبلی کا اسپیکر ہی دھاندلی سے منتخب ہوا ہو اس حکومت کو تو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے تھا مگر حکمرانوں میں غیرت اور جرات پائی ہی نہیں جاتی۔

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں