ڈپٹی کمشنر واشک کے زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 12:56

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی کے زیر صدارت ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واشک عمر جمالی، ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مشتاق احمد عیسی زئی، خزانہ آفیسر فاروق طوقی، ایم ایس ڈی ایچ کیو واشک ڈاکٹر نوروز خان، ایم ایس شیخ زاہد ہسپتال بسیمہ ڈاکٹر نور اللہ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر صدام سعید بلوچ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ٹی ایس ایف پی حبیب الرحمن عیسیٰ زہی ودیگر ہیلتھ آفیسران شریک تھے اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ کے تمام ہسپتالوں کے محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سمیت تمام عملوں کو ہدایات جاری کیا جائے گا کہ وہ اپنے متعلقہ ڈیوٹی اسٹیشنوں پر فوری طور پر حاضر ہو اور ورٹیکل پروگرامز کی کارکردگی کو مذید بہتر کرینگے.جلاس میں ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی نے متعلقہ آفیسران کو سخت ہدایات جاری کیا کہ تمام مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی موجودگی ادویات اور دیگر مسائل کو دستیاب وسائل سے حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائیں تاکہ واشک کے عوام کو بر وقت طبی امداد فراہم ہو سکے، عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے غیر حاضری سے اجتناب کریں اور اپنی ذمہ داری احسن انداز سے سر انجام دیں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس کی غیر موجودگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے، ہسپتالوں میں جو بھی سہولیات ضرورت ہے فراہم کرکے عوام کی مشکلات کو دور کریں، اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی، اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے پروگرامز کی کارکردگی سے معتلق اگائی دی جبکہ ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر صدام سعید بلوچ نے شرکاء کو تفصیل سے غذائیت اور یا ناقص غذائیت کی وجہ سے عاملہ عورتوں میں شرع ء اموات میں اِضافہ ہو جاتا ہے، بچوں کی وزن، قد اور ذہنی صلاحیتیں کم ہو جاتے ہیں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹی ایس ایف پی حبیب الرحمن عیسیٰ زہی نے بتایا بچے کی پہلے 1000 دن انتہائی اہمیت کے حامل ہے، مذید ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور نے نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے پروگرامز کی وجہ سے روٹین ایمونائیزیشن اور او پی ڈی میں مثبت درجے تک بہتری پر بلوچستان نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے ٹیم کو سراہا۔

(جاری ہے)

اخر میں ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی نے محکمہ خزانہ کے آفیسر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ محکمہ صحت کا جو ڈاکٹرز و اسٹاف ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے تو ان کے تنخواہوں کو فوری طور بند کیا جائے اور مذید کہا کہ ضلع واشک چونکہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے چوتھا سب سے بڑا ضلع ہے ضلع میں مذید نیوٹریشن سینٹرز کھولنے کے لیئے ڈائریکٹر نیوٹریشن کو لیٹر جاری کرونگا۔\378

متعلقہ عنوان :

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں