خاران ہم سب کا مشترکہ گھر ہیں لوگوں کی جان ومال کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہیں ، ثناء بلوچ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء)سابق ایم پی اے خاران ثناء بلوچ نے کہا کہ خاران ہم سب کا مشترکہ گھر ہیں اسکی امن امان سمیت یہاں بسنے والے لوگوں کی جان ومال کے حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہیں چوری کے بڑھتے ہوئے واردات اور اسکی روک تھام کے لیے انتظامیہ خاطر خواہ اقدامات اٹھا کر اپنا مثبت کردار ادا کرے ایک ہفتے میں چوری کے کامیاب سینکڑوں واردات کا ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہیں کہ خاران کے پرامن ماحول کو ایک مرتبہ پھر سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہورہی ہیں شہر کی امن امان لوگوں کی جان ومال کی حفاظت انتظامیہ پر عائد ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

انکا فرض بنتا ہیں وہ اپنے تمام تر صلاحیتیوں کو بروکار لاکر خاران کے امن سلامتی اور یہاں بسنے والے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے اپنے کوشیش تیز کرے۔

خاران میں شائع ہونے والی مزید خبریں