نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان

اتوار 28 اپریل 2024 21:10

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے،  ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں گریڈ 7سے گریڈ 15تک 2331خالی آسامیوں پر نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ اب 31مئی ہے۔ نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے یونیفارم اور سول کیڈر ز کی 2331آسامیوں کے لیے مورخہ 10مارچ کو اشتہار دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دورا فتادہ علاقوں سے امیدواران کو چند ٹیکنکل وجوہات کی بنا پر آن لائن اپلائی کرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔یہ فیصلہ امیدواران کیلئے مساوی اور منصفانہ مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ جن امیدوارں نے پہلے اپلائی کیا ہے ان کو دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔سابقہ اشتہار میں دی گئی تاریخ کے علاوہ باقی قواعدو ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ امیدواران www.njp.gov.pkپر مورخہ 31مئی سے پہلے اپلائی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں