ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا

اتوار 28 اپریل 2024 21:20

ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
Cساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) پولیس یوسف والا نے چھٹی مرتبہ دلہن بننے والی دلہن کو اس کے گروہ کے سات ارکان سمیت گرفتار کرلیا۔ عدالت نے مقدمہ جھوٹا قرار دے کر ڈسچارج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 84پانچ ایل کے جگا کی کوئی اولاد نہ تھی۔

(جاری ہے)

جس نے شادی کے لیئے رشتے کرانے والی سکینہ بی بی سے بات کی اور اس نے اپنی بیٹی کوثر بی بی کو دکھا کر رشتے کی بات طے کردی جس کے بعد سکینہ بی بی، مرزاں بی بی ، رجب علی ، محمد یار ، شموں بی بی ، غلام رسول اور اس کی بیوی خورشید بی بی نے بات کو پختہ کرکے ڈھائی لاکھ روپیہ جاز کیش کروا کر شادی کی تیاری کی اور بائیس اپریل کوسکینہ نے اپنی بیٹی کوثر بی بی کی شادی کرکے رخصت کردیا۔

جس کے بعد کوثر بی بی نے اپنے باپ کو کال کی کہ وہ آکر لے جائے تو ملزموں نے مزید ستر ہزار روپے دلہا جگا سے ہتھیا لیے اور رفو چکر ہوگئے۔ پولیس یوسف والا نے چھاپہ مار کر نئی نویلی دلہن سمیت گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کرلیا اور ملزموں کے خلاف جگا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جب جوڈیشل مجسٹریٹ عارف نیازی کی عدالت میں اس گروہ کے گرفتار ملزموں کو پیش کیا گیا تو عدالت نے پولیس کے موقف کو جھوٹا قرار دے کر مقدمہ ڈسچارج کردیا ہے اور تمام ملزموں کو رہا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں